Tsunami

سونامی

زمين ميں ارضياتی تبديلياں رونما ہوتی ہيں۔ اگر اس دوران کبھی ميگما کی طغيانی اچانک بڑھ جاتی ہے تو جُڑی ہوئی پليٹيں آپس ميں ٹکراتی ہيں۔ اس باہمی ٹکرائو سے زيرِ زمين غير معمولی توانائی يا دبائو پيدا ہوتا ہے جو اردگرد کی چٹانوں کے لئے ناقابلِ برداشت ہوجاتا ہے اور يہ توانائی زبردست دھماکوں اور خوفناک گڑگڑاہٹ کی صورت ميں پليٹوں کی دراڑوں پر آباد بستيوں ميں زلزلہ کی صورت ميں اور سمندری سطح پر سونامی کی شکل ميں ظاہر ہوتی ہيں، جس کی وجہ سے پانی ميں شديد طغيانی پيدا ہوتی ہے اور سمندر بعض اوقات بے قابو ہوکر کئی کئی سو فٹ اونچی لہريں بناليتا ہے جو ايک ہی لمحے ميں کسی بھی ساحلی شہر کو تہس نہس کرسکتی ہيں۔

تیاری کے مراحل

ایک ہنگامی صورت حال کے سامان کا کٹ حاصل کریں جس میں خراب نہ ہونے والا کھانا، پانی، بیٹری پر چلنے والا یا ہینڈ کرنک والا ریڈیو، اضافی فلیش لائٹ اور بیٹریاں شامل ہوں۔. آپ قابل انتقال کٹ بنا کر اپنی گاڑی میں بھی رکھ سکتے ہيں. اس کٹ میں یہ چیزیں ہونی چاہئیے:

ادویات کے نسخوں کے نقول اور طبی سامان؛ 

بستر اور کپڑے، جس میں سلیپنگ بیگ اور تکیے شامل ہوں؛ 

پانی کی بوتلیں، بیٹری سے چلنے والا ریڈیو اور اضافی بیٹریاں، ابتدائی طبی امداد کا کٹ اور فلیش لائٹ؛ 

اہم دستاویزات کے نقول: گاڑی چلانے کا لائسنس، سوشل سیکورٹی کارڈ، رہائش کا ثبوت، بیمہ پالیسیاں، وصیت نامے، قانونی دستاویزات، پیدائش اور شادی کے اسناد، ٹیکس کے ریکارڈ وغیرہ۔

اپنے گھر والوں کو تیار کريں

خاندانی ہنگامی منصوبہ بنائيں. آفت آنے پر ہوسکتا ہے کہ آپ کے گھر والے ساتھ نہ ہوں، لہذا یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ ایک دوسرے سے رابطہ کیسے کس طرح کریں گے، آپ دوبارہ ایک دوسرے کے ساتھ کیسے آئيں گے اور آپ ہنگامی صورت حال میں کیا کریں گے۔

اپنے محلے کے اندر اور باہر ان جگہوں کی منصوبہ بندی کریں جہاں آپ کے گھر والے ملیں گے۔

ہوسکتا ہے کہ اپنے شہر میں کال کرنے کے برعکس شہر سے باہر فون کرنا زيادہ آسان ہو، لہذا ممکن ہے کہ شہر سے باہر رہنے والا کوئی شخص علیحدہ گھر والوں سے بہتر طور پر رابطہ کرسکے۔

آپ ان مقامات پر بھی ہنگامی صورت حالوں کے منصوبہ جات کے بارے میں معلوم کرسکتے ہيں جہاں آپ کے گھر والے وقت گزارتے ہیں: جائے کار، ڈے کئیر اور اسکول۔ اگر کوئی منصوبہ نہ ہو تو منصوبہ بنانے کے لئے رضاکارانہ خدمات انجام دینے کے متعلق سوچیں۔

اپنے گھر والوں کی خصوصی ضروریات پر ضرور دھیان دیں

خیال رکھنے والے افراد اور بچوں کی نگرانی کرنے والے افراد کو اپنے منصوبے سے آگاہ کریں۔

اپنے پالتو جانوروں کے لئے منصوبے بنائيں

اپنی تربیت کو جدید رکھیں۔

 

اپنے گھر کو تیار کریں

ان اصطلاحات کے درمیان فرق کو سمجھنا جو سونامی کے خطرے کو بتاتی ہیں: مشورہ، نگرانی اور انتباہ۔
فوری کارروائی کا منصوبہ بنائیں۔

اگر آپ ساحل کے قریب پانی میں ہیں اور اپ کو ساحل سے پانی میں ڈرامائی طور پر کمی نظر آتی ہے تو آپ کو اسے قدرت کا انتباہ سمجھنا چاہئے کہ سونامی آنے والی ہے۔

فوراً خشکی کے اندرونی حصوں کی طرف چلے جائیں اور اس وقت تک سیلاب زدہ اور نقصان والے علاقے کی طرف نہ جائیں جب تک کہ سرکاری اہلکار ایسا کرنے کیلئے نہ کہیں۔