Epidemic
عالمگیر وبا

عالمگیر وبا ایک ایسی مرض کو کہتے ہیں جو ایک انسان سے دوسرے میں پھیلتی ہو اور وسیع پیمانے پر پھیل جائے۔

تیاری کے مراحل

ایک ہنگامی صورت حال کے سامان کا کٹ حاصل کریں جس میں خراب نہ ہونے والا کھانا، پانی، بیٹری پر چلنے والا یا ہینڈ کرنک والا ریڈیو، اضافی فلیش لائٹ اور بیٹریاں شامل ہوں۔. آپ قابل انتقال کٹ بنا کر اپنی گاڑی میں بھی رکھ سکتے ہيں. اس کٹ میں یہ چیزیں ہونی چاہئیے:

ادویات کے نسخوں کے نقول اور طبی سامان؛ 

بستر اور کپڑے، جس میں سلیپنگ بیگ اور تکیے شامل ہوں؛ 

پانی کی بوتلیں، بیٹری سے چلنے والا ریڈیو اور اضافی بیٹریاں، ابتدائی طبی امداد کا کٹ اور فلیش لائٹ؛ 

اہم دستاویزات کے نقول: گاڑی چلانے کا لائسنس، سوشل سیکورٹی کارڈ، رہائش کا ثبوت، بیمہ پالیسیاں، وصیت نامے، قانونی دستاویزات، پیدائش اور شادی کے اسناد، ٹیکس کے ریکارڈ وغیرہ۔

اپنے گھر والوں کو تیار کريں

خاندانی ہنگامی منصوبہ بنائيں. آفت آنے پر ہوسکتا ہے کہ آپ کے گھر والے ساتھ نہ ہوں، لہذا یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ ایک دوسرے سے رابطہ کیسے کس طرح کریں گے، آپ دوبارہ ایک دوسرے کے ساتھ کیسے آئيں گے اور آپ ہنگامی صورت حال میں کیا کریں گے۔

اپنے محلے کے اندر اور باہر ان جگہوں کی منصوبہ بندی کریں جہاں آپ کے گھر والے ملیں گے۔

ہوسکتا ہے کہ اپنے شہر میں کال کرنے کے برعکس شہر سے باہر فون کرنا زيادہ آسان ہو، لہذا ممکن ہے کہ شہر سے باہر رہنے والا کوئی شخص علیحدہ گھر والوں سے بہتر طور پر رابطہ کرسکے۔

آپ ان مقامات پر بھی ہنگامی صورت حالوں کے منصوبہ جات کے بارے میں معلوم کرسکتے ہيں جہاں آپ کے گھر والے وقت گزارتے ہیں: جائے کار، ڈے کئیر اور اسکول۔ اگر کوئی منصوبہ نہ ہو تو منصوبہ بنانے کے لئے رضاکارانہ خدمات انجام دینے کے متعلق سوچیں۔

اپنے گھر والوں کی خصوصی ضروریات پر ضرور دھیان دیں

خیال رکھنے والے افراد اور بچوں کی نگرانی کرنے والے افراد کو اپنے منصوبے سے آگاہ کریں۔

اپنے پالتو جانوروں کے لئے منصوبے بنائيں

اپنی تربیت کو جدید رکھیں۔

پانی اور کھانے پینے کے اشیاء کی اتنی مقدار جمع کریں جو دو ہفتے کے لئے کافی ہو۔ وبا کے دوران، اگر آپ کسی دکان تک نہ پہنچ پائيں یا اگر دکانوں میں سامان ختم ہوجا‏ئے، تو آپ کے لئے اضافی سامان رکھنا ضروری ہے۔ یہ دوسرے اقسام کی ہنگامی صورت حالوں کے لئے بھی مفید ہوسکتا ہے جیسے کہ آفات میں یا جب بجلی چلی جائے۔

اپنے گھر میں نسخے کے ذریعے دستیاب ادویات کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ان کی وقتا فوقتا پڑتال کرتے ہیں۔

نسخوں کے بغیر دستیاب ادویات اور صحت کے دوسرے سامان قریب رکھیں، جس میں درد کم کرنے کی ادویات، پیٹ کے درد کی ادویات، کھانسی اور نزلے کی ادویات، الیکٹرولائيڈ کے سیال اور وٹامن شامل ہوں۔

گھر والوں اور اعزا و اقربا سے تیمارداری، یا گھر میں ان کے دیکھ بھال کی ضروریات کے متعلق بات کریں۔

ہنگامی صورت حال کی جوابی کارروائی کی تیاری اور مدد کے لئے مقامی گروپوں کے ساتھ رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔

اپنے علاقے میں نزلہ بخار کی وبا کی تیاری کے کوششوں میں رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔

قربت سے گریز کریں۔ 

بیمار لوگوں کے قریب جانے سے گریز کريں۔ جب آپ خود بیمار ہوں تو دوسروں سے دور رہيں تاکہ انہيں بیماری نہ لگے۔

بیماری کی حالت میں گھر پر رہيں۔ 

اگر ممکن ہو تو بیماری کی حالت میں دفتر یا اسکول نہ جائيں، اور گھر کے باہر کے کام بھی نہ کریں۔ اس طرح آپ بیماری کو پھیلنے سے روک سکتے ہيں۔

اپنے منہ اور ناک کو ڈھانپیں۔ 

کھانستے یا چھینکتے وقت اپنے منہ اور ناک کو ٹشو سے ڈھانپیں۔ اس کی وجہ سے آپ کے اطراف لوگ بیمار ہونے سے بچ سکتے ہیں۔

اپنے ہاتھ صاف کریں۔ 

اکثر ہاتھ دھونے سے آپ جراثیم سے محفوظ رہتے ہیں۔

اپنی آنکھوں، ناک اور منہ کو چھونے سے گریز کريں۔ 

اکثر جراثیم کسی جراثیم زدہ چیز کو چھونے کے بعد آنکھیں، ناک یا منہ چھونے سے پھیلتے ہيں۔

اچھی صحت کی دوسری عادات اپنائيں۔ 

اپنی نیند پوری کریں، چاق و چوبند زندگی گزاریں، اپنے ذہنی اور جسمانی دباؤ کو کنٹرول ميں رکھیں، کافی سیال لیں اور غذائیت سے بھرپور کھانا کھائيں۔