Very Hot and Dry Weather predicted during current week
Met office has warned about very hot and dry weather ahead during the week all over the country. The low elevation agricultural plains of Punjab, KP, Balochistan and Sindh will be the centre of heat where day temperatures will cross over 45°C and central parts will touch a critical level of 50°C. Temperatures in mountainous areas of GB and AJK will also rise by 4-5°C above average resulting into rapid melting of snow and glaciers.   Due to continuity of sea breeze, the coastal areas of Pakistan will not experience any sharp rise in temperature. Day temperatures in Karachi will generally remain below 40°C; wind will continue blowing from sea with variable speed with comfortable level of humidity.  Keeping in view the intense heat and dry weather, the public should take care of heat stroke and dehydration as advised by health authorities.
May 16, 2016 / by /
سوائن فلو کیا ہے؟

سوائن فلو کی علامات  سوائن فلو میں مبتلا مریض کو عام نزلہ کی شکایت ہوتی ہے۔ وہ بخار‘ کھانسی‘ گلے اور جسم میں درد‘ جلن کے ساتھ سر درد اور تھکاوٹ محسوس کرتا ہے۔ کچھ مریض اس مرض کی وجہ سے اسہال اور قے میں بھی مبتلا پائے گئے ہیں۔ یہ تمام علامات سوائن فلو کی وجہ سے ہی ہو سکتی ہے۔ جو ڈاکٹر عام نزلہ زکام سمجھ کر علاج شروع کر سکتا ہے لیکن اس کا انکشاف صرف لیبارٹری ٹیسٹ سے ہی ہو سکتا ہے کہ آیا یہ سوائن فلو ہے یا عام نزلہ زکام؟

سوائن فلو کی علامات میں کیا کرنا چاہئے؟  اگر کسی مریض میں یہ علامات پائی جائیں تو وہ گھر پر آرام کرے‘ کھانستے اور چھینکتے وقت اپنا منہ ٹیشو پیپر سے اچھی طرح ڈھک لے اور ٹیشو کو صرف ایک مرتبہ استعمال کرکے پھینک کر اپنے ہاتھ اچھی طرح دھو لے۔ اس طرح سوائن فلو زیادہ پھیلنے کا احتمال نہیں رہتا۔

سوائن فلو کا پھیلاؤ: عام نزلہ زکام کی طرح سوائن فلو بھی نمایاں طور پر تیزی سے پھیلتا ہے۔ اس کے جراثیم مریض سے دوسرے صحت مند انسان میں آسانی سے منتقل ہو سکتے ہیں اور اگر مریض کسی چیز کو ہاتھ لگا لے اس طرح بھی اس وائرس کے پھیلنے کا اندیشہ رہتا ہے کیونکہ یہ وائرس منہ‘ آنکھیں اور ناک چھونے سے بھی لگ جاتا ہے۔۔ یہ وائرس پہلے دن ہی کئی لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔سوائن وائرس ہوا کے ذریعے بھی بہت جلد پھیل سکتا ہے اگر مریض احتیاط نہ کرے اور کھانسے اور چھینکتے وقت ناک منہ نہ ڈھکے‘ اس طرح وائرس ہوا میں پھیل کر کئی صحت مند لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ اب تک اس مرض کے خلاف کوئی موثر ویکسین نہیں بنائی جاسکی ہے تاہم مریضوں کو اینٹی وائرل دوائیاں دی جارہی ہیں۔ امریکی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس فلو کی علامات اتنے زیادہ مقامات کے لوگوں میں پائی گئی ہیں کہ اس وائرس کو محدود رکھنا تقریباً ناممکن نظر آرہا ہے۔ اس وقت تک جان لیوا وائرس ’سوائن فلو ‘ نے ایشیا سمیت25سے زیادہ ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ سوائن فلو کا وائرس جتنا خطرناک اور جلد پھیلنے والا ہے‘ اتنا ہی حساس بھی ہے۔ ہومیوپیتھک جیسے عالمی ادارہ صحت(WHO) نے دوسرا بڑا امراض کی روک تھام کا طریقہ قرار دیا ہے جوایسے خطرناک امراض سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتاہے‘ اوسلوکیسینم:یہ ہومیوپیتھک میں ایک نئی دوائی متعارف ہوئی ہے جو یونائٹیڈسٹیٹ اور یورپ میں ایک زبردست اینٹی وائرل دوائی کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ سوائن فلو سے متاثرہ مریض کی علامات کے مطابق‘ہومیوپیتھک ادویات جن میں ایکونائٹ‘ بیلاڈونا‘ ایپس‘آرسنکالبم‘برائی اونیا‘یوپٹریم پرف‘جلسیم اور دیگر ادویات ایسے موذی مرض سے نجات دلانے میں جادوائی اثرات رکھتی ہیں

سوائن فلو سے بچاؤ

چھینکنے اور کھانسنے کے بعد اچھی طرح ہاتھ صابن سے دھو لئے جائیں‘ اس مرض میں مبتلا لوگوں سے دور رہا جائے‘ اپنے ناک‘ منہ اور آنکھوں کو چھونے سے احتیاط کریں‘ غیر ملکی اشیاء خاص طور پر انگلش کھانے جو پیکنگ کی صورت میں ہمارے ہاں ملتے ہیں‘ ان میں سور کی چربی یا گوشت کا استعمال ہوتا ہے‘ ان سے پرہیز کیا جائے‘ کیونکہ ان کھانوں سے یہ وائرس پھیل سکتا ہے۔ بچاؤ کے حوالے سے مزید تفصیلات اپنے فیملی ڈاکٹر یا محکمہ صحت سے لی جا سکتی ہیں۔

January 19, 2016 / by /
موسم: تاریخ اِجراء:18 دسمبر 2015

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: استور منفی10، قلات،سکردو منفی 09، کالام منفی08،گوپس منفی07، کوئٹہ، گلگت منفی 06، دالبندین، دیر منفی05،مالم جبہ منفی 04، راولاکوٹ منفی 03، چترال اور میرکھانی میں منفی02 ڈگری سینٹی۔

اگلے دو سے تین روز کے دوران گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

آئندہ دو سے تین روز دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویژن میں رات اورصبح کے وقت ہلکی دھند پڑنےکا امکان ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران : ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

December 18, 2015 / by /
موسم: تاریخ اِجراء:16 دسمبر 2015

گلگت بلتستان، بالائی فاٹا ،شمالی بلوچستان، گلیات اور کشمیر کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہے۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: کالام،سکردو منفی08، قلات،گوپس منفی07،پارہ چنارمنفی06، دیر،گلگت، مالم جبہ منفی05، مری، راولاکوٹ، دالبندین،کوئٹہ منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویژن میں رات/صبح کے وقت ہلکی دھند پڑنے کی پیشگوئی۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر ہلکی بارش( پہاڑوں پر ہلکی برفباری) کی توقع ہے۔جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں (گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ملتان،ساہیوال، بہاولپور ڈویژن) میں رات اورصبح کے وقت ہلکی دھند پڑنےکا امکان ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران : ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

December 16, 2015 / by /
موسم: تاریخ اِجراء:13 دسمبر 2015
اگلے تین سے چار روز کے دوران شمالی بلوچستان سمیت ملک کے  بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ  پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویژن میں رات اورصبح کے وقت دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران : ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت:  کالام منفی 11،   ،قلات، استور منفی 10 ، کوئٹہ،  منفی 7 ،   دالبندین منفی 06 ، دیر ،گلگت، سکردو منفی 05 مالم جبہ اور گوپس منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
December 13, 2015 / by /
موسم: تاریخ اِجراء:12 دسمبر 2015

رواں ہفتے کے اختتام سے پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویژن میں شدید دھند پڑنے کا امکان جبکہ دھند کا یہ سلسلہ اگلے تین سے چار ہفتے تک جاری رہنے کی پیشگوئی۔

اگلے تین سے چار روز کے دوران شمالی بلوچستان سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویژن میں رات اورصبح کے وقت شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش: سب سے زیادہ بارش بونجی میں04ملی میٹر جبکہ کوٹلی میں 02ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: قلات منفی 12، کالام منفی 11 ، استور منفی 10 ، کوئٹہ، دالبندین منفی 7 ، ہنزہ منفی 06 ، مالم جبہ اور پاراچنار منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

December 12, 2015 / by /
موسم: تاریخ اِجراء:10 دسمبر 2015
موسم کی تازہ ترین صورتِ حال کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے اور چند مقامات پر بارش/برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ رواں ہفتے کے اختتام سے پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویژن میں شدید دھند پڑنے کا امکان جبکہ دھند کا یہ سلسلہ اگلے تین سے چار ہفتے تک جاری رہنے کی پیشگوئی۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران: خیبر پختونخواہ، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن)، گلگت بلتستان، کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویژن میں رات اورصبح کے وقت دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: خیبر پختونخواہ میں کہیں کہیں جبکہ کشمیر، بالائی فاٹا، لاہور، گوجرانوالہ، کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بنوں میں 27 ملی میٹر جبکہ پاراچنار 15، لوئر دیر 13، دیر 10، کالام، مالم جبہ08، لاہور (ائیر پورٹ)، رسالپور06، چراٹ، میرکھانی، سیدو شریف 04، دروش، راولاکوٹ، بالاکوٹ، ڈی آئی خان 03، چترال، کوٹلی، پشاور 02، گوجرانوالہ، پٹن، کوئٹہ، سیالکوٹ 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب کے میدانی علاقے اور سکھر ڈویژن شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ آج ملک میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: قلات منفی 09، کوئٹہ منفی 05، پاراچنار منفی 03، 
December 10, 2015 / by /
موسم: تاریخ اِجراء:09 دسمبر 2015

موسم کی تازہ ترین صورتِ حال کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے جبکہ کوئٹہ اور اس کے گردو نواح میں بارش/برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

بدھ (شام)سے جمعہ کی صبح کےدوران خیبر پختونخواہ، فاٹا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی۔اس دوران کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان۔

رواں ہفتے کے اختتام سے پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویژن میں شدید دھند پڑنے کا امکان جبکہ دھند کا یہ سلسلہ اگلے تین سے چار ہفتے تک جاری رہنے کی پیشگوئی۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران: آج (شام/رات) خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور سکھر ڈویژن میں رات/صبح کے وقت دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ۔جبکہ کوئٹہ ڈویژن میں ایک دو مقامات پر بارش ہوئی۔ تاہم پنجاب کے میدانی علاقے اور سکھر ڈویژن دھند کی لپیٹ میں رہے۔

آج ملک میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: گوپس منفی 03، پاراچنار منفی 02، قلات منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

December 9, 2015 / by /
موسم: تاریخ اِجراء:08 دسمبر 2015

بدھ اور جمعرات کے روز خیبر پختونخواہ، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر میں کہیں کہیں، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن)، کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آج (رات) مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش/برفباری کا امکان ہے، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ بالائی سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات/صبح کے وقت دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ۔

آج ملک میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: گوپس منفی 03 اور پاراچنار منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

December 8, 2015 / by /
An earthquake originated on 07-12-2015 at 12:50 PST
An earthquake originated on 07-12-2015 at 12:50 PST Mag: 7.1 Depth:88Km LAT:38.34N LONG:72.63E Epicenter:TAJIKISTAN China Border. Strong Earthquake in KP and the areas of Islamabad but No Jolts Felt in Balochistan Province.
December 7, 2015 / by /